صوبائی وزراء سید ناصر حسین شاہ، سید ذوالفقار علی شاہ، سعید غنی کی سندھ آرکائیوز آمد، صوبائی وزراء نے ربن کاٹ کر جشن آزادی کے مناسبت سے نمائش کا افتتاح کردیا، صوبائی وزراء کا آرکائیو پہچنے پر ڈی جی کلچر اور ڈائریکٹر آرکائیو نے استقبال کیا، صوبائی وزراء نے نمائش میں موجود آزادی کے حوالے سے تاریخی خطوط دستاویز تصاویر کا جائزہ لیا۔
ڈپٹی میئر سلمان عبداللہ مُراد، سیکرٹری ثقافت، اداکار ایوب کھوسو، قیصر نظامانی اور دیگر شخصیات موجود۔ صوبائی وزراء نے نمائش میں موجود آزادی کے حوالے سے تاریخی خطوط دستاویز تصاویر کا جائزہ لیا۔
سید ناصر حسین شاہ:
معرکہ حق اللہ پاک نے ہمیں ایک بڑی فتح دی، صوبہ سندھ میں اس کو بھرپور منایا جارہا ہے،
سندھ آرکائیو میں آزادی کی تاریخ کو نمائش کیلئے رکھا گیا ہے، لوگ دیکھیں کس طرح پاکستان کیلئے جدوجہد کی گئی،
سندھ اسمبلی نے پاکستان کی قرارداد کو پاس کیا، سندھ آرکائیوز میں تاریخی چیزیں موجود ہیں، آزادی کیلئے جو اس وقت جذبہ تھا آج اس کی ضرورت ہے،
سعید غنی:
جشن آزادی کی تقاریب کے سلسلے میں آج یہ نمائش منعقد کی گئی ہے، لوگ آئیں دیکھیں ہمارے بزرگوں نے کیسے قربانیاں دیکر آزادی حاصل کی، سندھ آرکائیو میں یہاں پر تاریخی چیزیں عام لوگ دیکھنے آئیں، جشن آزادی جوش و خروش سے منائی جارہی ہے، لوگ اپنے گلی محلوں دکانوں گاڑیوں کو سجائیں، ہم نے متحد ہوکر پوری دنیا کو پیغام دینا ہے، بھارت کو پاکستان نے عبرتناک شکست دی جو دنیا نے دیکھا، پاکستان کی حیثیت دفاع کو دنیا تسلیم کررہی ہے۔
سید ذوالفقار علی شاہ:
قرارداد پاکستان سمیت تاریخی دستاویز ہمارے پاس موجود ہیں- چودہ اگست تک یہ نمائش جاری رہے گی، اسکولز اسٹیڈیز ہونی چاہیے، اسکول کے طلباء کو یہاں دورہ کرنا چاہیے۔ (ویڈیو کلپ دیکھیں) سندھ آرکائیوز کے آفیشل یوٹیوب پیج پر۔